Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دماغی کمزوری دور کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

شائع 30 نومبر 2018 01:12pm

دماغی کمزوری کے ہونے کے بہت سے اسباب ہوتے ہیں جن میں نیند کی کمی ،خوراک کی کمی  اور زیادہ سوچنا شامل ہے ۔اس کمزوری  سے نجات حاصل کرنے کے لئے لوگ بہت سی ادویات کا استعمال کرتے ہیں مگر ان ادویات سے بھی زیادہ فائدہ نہیں ہوتا ہے تو اس کا آسان  سا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس کے استعمال سے آپ چند ماہ میں دماغی کمزوری کو ختم کر سکتے ہیں ۔

اجزاء

کلونجی  کا تیل ، چینی ،دودھ کی ملائی

استعمال کا طریقہ

پانچ تولہ  ملائی  میں حسب ضرورت چینی ڈالنی ہے اور اسے تھوڑی دیر پکانا ہے  اس کے بعد اس میں 7 قطرے  کلونجی  کے تیل   ملانے ہیں  اس کے بعد  روزانہ صبح نہار منہ  اس کا استعمال  کرنا ہے اور اس عمل کو کم سے کم 3 ماہ استعمال کرنا ہے   ۔دماغی کمزوری بھی دور ہوجائے گی اور صحت بھی اچھی ہوجائے گی ۔