کروڑوں صارفین کے سم کارڈ بند ہونے والے ہیں
بھارت میں موبائل کمپنیز کی جانب سے 2 جی استعمال کرنے والے موبائل صارفین کے لئے بری خبر،تین بڑی کمپنیوں نے سم کارڈ بند کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ کمپنیوں نے یہ فیصلہ فی صارف اوسط آمدنی(اے آر پی یو) میں آئی کمی کی وجہ سے کیا ہے۔
فائنانشیل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، 250 ملین صارفین ایک ماہ میں 35 روپے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرٹیل کے پاس ایسے 100 ملین صارفین اور ووڈافون کے پاس تقریبا 150 ملین صارفین ہیں، جو مہینہ بھر میں 35 روپے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں۔ لہذا، کمپنی نے کم از کم 35 روپےکا ریچارج کرانے کو لازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.