کرکٹ میچ کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک
خیبر پختونخوا میں ہفتہ کے روز بچوں کے کرکٹ میچ کے دوران لڑائی کے بعد دو گروپوں کے بیچ فائرنگ ہو گئی، جس میں 7لوگ ہلاک ہو گئے۔ پولیس سب انسپیکٹر اعجاز خان نے بتایا کہ یہ حادثہ ایبٹ آباد ضلع میں پولیس چوکی میں ہوا، جہاں بچوں کے دو گروپوں کے بیچ کرکٹ میچ کے دوران لڑائی ہوگئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرانے آئے تھے۔
سب انسپیکٹر نے کہا، بچوں کی لڑائی کے بعد پولیس چوکی میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی، دونوں جانب سے اسلحہ بردار گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے 3 لوگ جاں بحق جبکہ دوسرے گروپ کے 4 لوگ جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مختیار شاہ ،شوکت شاہ اور انور کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے گروپ میں ارشد خان ، سہراب ،اشفاق اور عثمان جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed on this story.