پارلیمانی رویے کا معاملہ، مشترکہ کمیٹی قائم
اسلام آباد: پارلیمنٹ میں غیر پارلیمانی رویے کے معاملے پر، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی میں ایوان میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر شامل ہوں گے،،
کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں کوئی بھی رکن غیرپارلیمانی رویہ اختیار نہیں کرے گا،،
اجلاس کے دوران شرکاء نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت اور اپوزیشن میں قومی اسمبلی میں اخلاقیات کمیٹی بنانے کے سلسلے میں پیش رفت ہوگئی ہے،، مجوزہ ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی ہونگے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.