تاج محل کو خلائی مخلوق سے خطرہ کیوں ؟
ہالی ووڈ کی فلموں میں چینی اداکاروں کو وِلن کا رول کیوں نہیں دیاجاتا ہے اور چینی مقامات پر حملے کیوں نہیں کئے جاتے ہیں؟ یہ ایک واقعی دلچسپ سوال ہے۔
کیا آپ کو یاد ہے کہ آخری دفعہ آپ نے ہالی ووڈ کی فلموں میں چینی اداکار کو وِلن کے کردار میں کب دیکھا تھا؟
اگر آپ کو یاد نہیں تو اس میں حیران ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ 2012 میں کولڈ وار فلم کو دوبارہ بنایا گیا اور اس کا نام ریڈ ڈاؤن رکھا گیا کیونکہ اس فلم میں چینیوں کو امریکا پر حملہ کرتے ہوئے دِکھایا تھا۔
دراصل بات یہ ہے کہ چینی حکومت نے اپنے ملک کا مثبت کردار دنیا کے سامنے رکھا ہوا ہے اور چینی حکومت کے دنیا کے ساتھ تعلقات بھی کافی اچھے ہیں اور اسی وجہ سے چینی حکومت اس بات کی نگرانی کرتی ہے کہ ان کا دنیا کے سامنے مثبت کردار نظر آئے۔
فلم پکسل میں ایک منظر فلمایا جانا تھاجس میں خلائی مخلو ق کودیوار چین پر حملہ کرنا تھا مگر فلم نگار نے اس سین کو فلم کے جین میں نمائش ہونے اور ان کے حکومت کے ڈر کی وجہ سے تبدیل کردیا اور اس کی جگہ تاج محل کو دِکھایا۔
چین کو اپنے ملک پر کسی قسم کی تنقید پسند نہیں اور چند معروف گلوکاراور اداکار ہیں جن پر چین جانے پر بندی ہے کیونکہ انہوں نے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ان میں جسٹن بیبر ، ملی سائرس اور کیٹی پیری شامل ہیں ۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
Comments are closed on this story.