واٹس ایپ متعارف کرانے جارہا ہے زبردست فیچر
واٹس ایپ آئی او ایس صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جس کہ بعد واٹس ایپ کے بیٹا صارفین نوٹیفیکیشن میں ہی ویڈیو کو دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا کے مطابق ابھی صرف میسج کو ہی نوٹیفیکیشن بار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر اس نئے اپ ڈیٹ کے بعد وڈیو کو بھی نوٹیفیکیشن بار میں دیکھا جا سکے گا۔
✅ WhatsApp is rolling out the possibility to view videos directly in the push notification for any iOS beta user having the 2.18.102.5 version installed!
It will be available soon for App Store users.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) November 20, 2018
واٹس ایپ بیٹا نے ٹوئٹرپر ایک پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بیٹا صارفین کے پاس 2.18.102.5 ورثژن ہوگا وہ اس نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔
تاہم وہ صارفین جو اس فیچر کو استعمال نہیں کرناچاہتے وہ واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر اس کو بند کر سکتے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل کمپنی کی جانب سے آئی اوایس صارفین کیلئے فنگر پرنٹ فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed on this story.