عمران کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ-ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔
احسن اقبال نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔
" عمران خان کے سو دن، سو یوٹرن ثابت ہوئے، بہت جلد قوم پر حکومت کا دھوکا عیاں ہوجائیگا"۔
دنیا کو کرپشن، اداروں کی تباہی کا بتاتے ہو پھر کون سرمایہ کاری کریگا۔
انہوں نے کہا،غریب گیس اور بجلی کا بل نہیں دے پا رہے، چاہتے ہیں قوم سے دھوکا سب پر عیاں ہوجائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا ضرور احتساب لیا جائے،پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کی پناہ گاہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا اپوزیشن حکومت کو گرانا نہیں چاہتی۔ "ہم کہتے ہیں کام کرو، لیکن وہ کام نہیں کرتے "۔
Comments are closed on this story.