Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اکشے کی نئی فلم'مشن منگل' پر مقدمہ

شائع 22 نومبر 2018 09:22am

a

ہدایت کار رادھا بھردواج نے بولی وڈ اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم 'مشن منگل' کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا  ہے۔

مشن منگل بھار ت کی پہلی سپیس فلم تصور کی جا رہی ہے، اور اس کی شوٹنگ رواں مہینے شیڈول تھی۔

تاہم، رادھا نے بدھ کو  ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ  فلم ان کے اصلی سکرین پلے سے ماخوذ ہے لہذا  اس کی شوٹنگ اور نمائش  روکی جائے۔

رادھا کے مطابق ، انہوں نے 2016 میں پروڈیوسر اتل کاسبیکر سے اپنا سکرپٹ شیئر کرتے ہوئے  ایک تحریری معاہدے  کیا تھا جس کے  تحت اسے  خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا تھا ۔ تاہم، بعد میں کاسبیکر نے اسکرپٹ ودیا بالن کو دکھا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ رواں مہینے اکشے نے اعلان کیا تھا کہ وہ  فاکس سٹار سٹوڈیوز اور کیپ آف گڈ فلمز سے اشتراک میں اسے بنانے جا رہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار جگن شکتی ہیں اور اس کی شوٹنگ نومبر میں شیڈول ہے۔ فلم میں اکشے کے علاوہ ودیا بالن ،سوناکشی سنہا اور تاپسی پنو شامل ہیں۔

بشکریہ  ٹائمز آف انڈیا