Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

حاجی عبدالوہاب کون تھے ؟

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2018 02:04pm

حاجی عبدالوہاب کون تھے ؟

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرچکے ہیں اور ان  کا نمازِ جنازہ رائیونڈ میں ادا کردیا گیا ہے ۔

حاجی عبدالوہاب بھارت کے شہر دہلی میں 1923 میں  پیدا ہوئے ان کا تعلق  کرنل ڈسٹرکٹ سے تھا ان کی ذات راجپوت(راؤ)  تھی ۔اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور تعلیم کے بعد حاجی صاحب نے تحصیل دار کے طور پر کام کیا اس کے ساتھ انہو ں نے مجلس احرار اسلام میں بھی کام کیا اور اس کے بعد وہ مجلس احرار بورےوالا کے صدر بنے ۔

اس کے بعد انہو ں نے تبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی اور 1 جنوری 1944 میں نظام الدین  مرکز چلے گئے اور 6 ماہ تبلیغی جماعت کے بانی محمد الیاس  کندھ لاوی  کے ساتھ گزارے اور اپنا کام چھوڑ کر  اپنا وقت تبلیغ کے لئے وقف کردیا اور یہ ان پانچ لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنا پورا وقت تبلیغ کے لئے وقف کیا  ۔