Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور امریکی خاتون کی پاکستانی لڑکے سے شادی

شائع 19 نومبر 2018 01:16pm

nnnnlarge

امریکی خواتین میں پاکستانی نوجوانوں سے شادی کے رجحان بڑھنے لگا ۔  اس سے پہلے ایک اکتالیس سالہ خاتون ماریہ کی دوستی پاکستانی لڑکے سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی ۔

بعد میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں اب رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں جبکہ ماریہ بھی اسلام قبول کرچکی ہیں ۔

اب ایک اور امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی ہیں اور اس امریکی خاتون کا نام ماریہ اینجلینا ہے اور انہوں نے بھی لاہور پہنچ کر پاکستانی لڑکے سے شادی کرلی ہے۔ لڑکے کا نام راجا ہے اور دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان اب یہ رشتہ شادی میں بدل چکا ہے۔