تولیہ فیکٹری آتشزدگی: دو فیکٹریوں کو نقصان، 3 فائر فائٹرز اور مزدور زخمی
کراچی: نیو کراچی گبول ٹاؤن کی تولیہ فیکٹری میں آگ سے دو فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آگئیں، دیوار گرنے سے تین فائر فائٹرز اور ایک مزدور زخمی ہوگیا، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں اور اسنارکل کا استعمال کرکے چھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم اِسی دوران آگ کی شدت بڑھنے سے عمارت کی ایک دیوار گرگئی۔ جس کے بعد مزید پانچ گاڑیاں اور ایک اسنارکل کو طلب کرلیا گیا۔
تین فائر فائٹرز اور ایک مزدور زخمی بھی ہوئے جبکہ
اطراف میں موجود رہائشی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ ڈپٹی چیف فائر آفیسر امتیاز افضل کے مطابق عمارت مخدوش ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔
آتشزدگی اور علاقے میں دھواں بھرنے سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
Comments are closed on this story.