سی این این رپورٹر کا اجازت نامہ بحال
واشنگٹن: امریکی عدالت نے سی این این (کیبل نیوز نیٹ ورک) کے نمائدے کا اجازت نامہ بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے وائٹ ہاؤس کو حکم دیا ہے کہ سی این این رپورٹر جم اکوسٹا کو فوری طور پر رپورٹنگ کی اجازت دی جائے۔اس کے علاوہ نمائندے کو پریس پاس بھی واپس کیا جائے۔
عدالت کے حکم کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹر جم اکوسٹا کو خبردار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر پھر سے بدتمیزی کی گئی تو دوبارہ وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دینگے اور کانفرنس بھی روک دینگے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے سی این این کے رپورٹرنے امیگریشن اور انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق سوال پر بدتمیزی کی تھی۔ جس پر امریکی صدر نےعملے کو مائیک چھیننے کا حکم دیا تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.