چیف جسٹس نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اب جگرکی پیوندکاری کیلئے مریضوں کو بھارت جانے کی ضرورت نہیں۔ کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ لاہور میں جگر کی پیوندکاری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے اسپتال (چلڈرن اسپتال) میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست موجود ہے۔جس کی پیوند کاری کیلئے مریضوں کو بھارت جانا پڑتا تھا اور ویزہ کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب پاکستان میں ڈاکٹرزپی کےایل آئی میں جگرکی پیوندکاری کریں گے۔
چیف جسٹس نے مزید کہاکہ اس اثناء میں دو ڈاکٹرز پاکستان تشریف لا چکے ہیں جو جگرکی پیوندکاری کریں گے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.