Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر پاکستان بھی راسخ العقیدہ نکلے

شائع 17 نومبر 2018 05:23am
صدر پاکستان عارف علوی-فائل فوٹو صدر پاکستان عارف علوی-فائل فوٹو

صدر پاکستان عارف علوی بھی راسخ العقیدہ نکلے ان کا کہنا ہے کہ دو ہزار دو کے الیکشن جیتنے کے لئے انہوں نے دوستوں کے مشورے پر عمل کیا اوربلدیہ ٹاؤن کے پیرکے پاس گئے، مگر انتخاب برے طریقے سے ہار گئے۔

  تفصیلات کے مطابق لاہور میں سایئکیٹرک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ دو ہزار دو کے الیکشن میں انہیں مشورہ دیا گیا کہ "جیتنا ہے تو بلدیہ ٹاؤن کے فلاں پیر سے ملو، مگر میں الیکشن برے طریقے سے ہار گیا، جس پر پیرنے کہا تم پر جادو کیا گیا ہے"۔

 صدر پاکستان نے کانفرنس میں کہا کہ  پاکستان میں دو کروڑ لوگ ذہنی بیمار ہیں، مگر یہاں تو سیاسی پارٹیوں میں بھی ذہنی مریضوں کی کمی نہیں۔  پاکستان میں سب سے زیادہ خواتین زہنی ازیت کا شکار ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے سائیکیٹرسٹ اور ریسرچ اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔