'جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر کوئی نہیں ہوسکتا'
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر کوئی نہیں ہوسکتا، یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر شکست کھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی پندرہ ارب ڈالرز کی جائیداد کا سراغ لگا لیا ہے، لوٹی دولت کی واپسی کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے، کرپشن الزامات کا سامنا کرنیوالے کو چیئرمین نہیں بناسکتے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.