Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

نظر کی کمزوری کو دور کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

شائع 12 نومبر 2018 03:46pm

eyesimage

نظر کی کمزوری کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں کسی کی پیدائشی نظر کمزور ہوتی ہے اور کسی کی بعد میں کسی بیماری کی وجہ سے کمزور ہوجاتی ہے  ۔اس کہ علاج کے لئے لوگ بےحد پریشان نظر آتے ہیں بڑے سے بڑے ڈاکٹرز کے پاس اس کہ علاج کے لئے جاتے ہیں مگر پھر بھی نظر کی کمزوری دور نہیں ہوتی اگر آپ کی بھی نظر کمزور ہے تو یہاں ہے وہ ایک گھریلو ٹوٹکا جو آپ کی نظر کے لئے انتہائی مفید ہے ۔

اجزاء

مصری  100 گرام ،چھوٹی الائچی 50 گرام ،سونف  50 گرام ،چنے 200 گرام

بنانے کا طریقہ

مصری ، چھوٹی الائچی ،سونف اور چنو ںکو بلینڈر میں الگ الگ  پیس لیں  اور اتنا باریک پیس لیں کہ یہ پاؤڈر کی شکل میں آجائیں  اس کہ بعد ان تمام اجزاء  کو ملا کر ایک باکس میں رکھ لیں اور باکس اس طرح کا ہو کہ اس میں ہوا نہ جا سکے ۔

کھانے کا طریقہ

نظر کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے اس کو روزانہ  2 چمچ صبح نہار منہ استعمال کریں اور ایک چمچ رات کو سونے سے پہلے اس کہ 4 ماہ کہ استعمال سے نظر کی کمزوری میں کمی آئے گی ۔

یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے۔