کوئی بھکاری نہیں کہتافلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں: مشاہد اللہ خان
اسلام آباد:سینیٹر مشاہد اللہ کہتے ہیں کہ کوئی بھکاری نہیں کہتافلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں۔
رہنما ن لیگ مشاہد اللہ کا سینیٹ میں اظہار خیال کیا۔
خطاب میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت انتشار پھیلانے والوں سے مذاکرات کررہی ہے، کل تک دھرنے والے دوست تھے، آج آپ کے دشمن ہوگئے، آپ نے ملک میں ترقی کے عمل کو روکا۔
انہوں نے فوادچوہدری پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ سب کو چورڈا کو قرار دیتے ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کا اجلاس کس کے گھر پر ہوتا ہے؟
مشاہد اللہ نے کہا کہ کہا گیا وزیر اعظم ہرماہ پارلیمنٹ کو جواب دیں گے اور کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گاڑیاں استعمال نہیں ہوں گی پر سب ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ یوٹرن لینا حکومت کی عادت بن چکی ہے۔
ن لیگی سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ہم نے سوال کرنے ہیں اور آپ نے جواب دینے ہیں، آپ حکومت میں بیٹھ کر ہم سے سوال کرتے ہیں۔
احتساب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت احتساب کے ساتھ بہت برا سلوک کررہی ہے۔
اسرائیلی طیارے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا جہاز آکر چلا گیا، کوئی جواب نہیں آیا۔
سینئر ن لیگی رہنما نے کہا پاناما کے 456 افراد کے بارے میں کوئی جواب نہیں آتا، علیمہ خان کی جائیدادوں پر کوئی جواب نہیں آتا۔
Comments are closed on this story.