نواز شریف کیخلاف اضافی دستاویزات ریکارڈ پرلانے کی اجازت
اسلام آباد: احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف اضافی دستاویزات ریکارڈ پرلانے کی اجازت دے دی۔
نیب کی جانب سے اضافی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹراور وکیل صفائی نے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے مزید دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کرلی۔
فلیگ شپ ریفرنس میں آج نواز شریف پیش نہیں ہوئے، وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی جسے عدالت نے مںظورکرلیا
مقبول ترین
Comments are closed on this story.