Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی جائے پیدائش 'اقبال منزل

شائع 09 نومبر 2018 05:18am

00

 شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سیالکوٹ میں جائے پیدائش کو اقبال منزل کے نام سے جانا جاتا ہے، شہری آج بھی جب شہری علامہ اقبال کے زیراستعمال اشیاء دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھیں عقیدت سے بھر آتی ہیں۔

سیالکوٹ کا محلہ کھیتیاں، خود پر جتنا ناز کرے کم ہے کہ یہاں ایک ایسا بطل جلیل پیدا ہوا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے دل میں آزادی کی روح پھونکی۔

شیخ نور محمد کے نور نظر کا نام محمد اقبال رکھا گیا، اسی اقبال منزل میں علامہ کا بچپن گزرا۔

اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیر استعمال اشیاء اور کتابیں موجود ہیں جبکہ نایاب تصاویر بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔

اقبال منزل میں موجود ہر شے قومی ورثہ ہے جس کی حفاظت حکومت اور عوام سمیت سب پر لازم ہے۔