Aaj News

اتوار, اپريل 27, 2025  
28 Shawwal 1446  

کیلیفورنیا: 12 افراد کا قاتل سابق امریکی فوجی نکلا

شائع 09 نومبر 2018 05:07am

00کیلیفورنیا: کیلیفورنیا میں بارہ افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکا کا سابق فوجی نکلا، قاتل کی شناخت اٹھائیس سالہ ایان ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان جنگ میں شرکت کر چکا ہے۔

Image result for california shooting

تفصیلات کے مطابق وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا، طبی ماہرین نے اس کا معائنہ کیا اور ڈیوڈ کو صحت مند قرار دیا تھا، اور چند ماہ بعد ہی اس امریکی فوجی نے بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرچم ہفتے تک سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔