Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبال کا یوم پیدائش

شائع 09 نومبر 2018 04:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: شاعرِ مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

,ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال9 نومبر1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئےمصور پاکستان نے شاعری کے ذریعےسوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا،آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کا اظہارصرف شاعری سے کیا

آپ نے ملت اسلامیہ کو آفاقی فکر سکھائی، آپ نے سیاسی تحریکوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ 1922ء میں حکومت کی طرف سے آپ کو سرکا خطاب ,ملا آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے،آپ کی شاعری ہمیشہ مسلمانوں کےلیے مشعل راہ بنی رہے گی۔۔۔

شہرِ لاہور میں دن بھر اقبال ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا آغاز مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے ہوا

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے اس سے قبل پاکستان رینجرز کادستہ فرائض انجام دے رہا تھا