وزیر اعلیٰ پنجاب کی علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں سے اپیل
لاہور: لاہور میں امن و عامہ کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں جبکہ وہ پاکستان کی بہتری کی سوچ لے کر آگے چل رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ادارے صورتحال کے متناظر فول پروف اقدامات کو یقینی بنائیں اور اہم مقامات پر سکیورٹی سخت کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپیل کی کہ علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنما اپنا موثر کردار ادا کریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.