Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

شائع 02 نومبر 2018 10:27am

Untitled-4

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات۔

سربراہان کے درمیان سی پیک،سرمایہ کاری اورزراعت سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا وژن اور قیادت رول ماڈل ہے، غربت اورکرپشن جیسے مسائل سے جس طرح چین نے نمٹا یہ اپنی مثال آپ ہے۔

چینی صدر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہ صرف باہمی بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو ملنے والے مالیاتی پیکج،درآمدات،برآمدات کے حجم کو برابر کرنے اوراقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر ممالک کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔