Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی نے تنوشری پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

شائع 02 نومبر 2018 05:01am

rakhi

بولی وڈ کی بولڈ اور متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کی بونچھاڑ کرنے والی اداکارہ تنوشری دتا پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ 'میں نے تنوشری کے خلاف 25 پیسے کا ہتک عزت کا دعویٰ ان کی اوقات دیکھ کر کیا ہے، میں چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کرسکتی تھی لیکن ان کے والدین پر ترس آگیا۔

راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ میری اور تنوشری کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ مجھے عوام کے درمیان بدنام کرنا بند نہیں کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنوشری دتا کا مجھ پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ صرف ایک جھوٹ ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ اب تک تنوشری کی جانب سے کسی عدالت میں درخواست دائر نہیں کی گئی، اگر وہ ایسا کریں گی تو میں بھی عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں کیوں کہ میں بے گناہ ہوں۔

واضح رہے دونوں اداکاراؤں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے، کچھ روز قبل راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام لگایا تھا جسے تنوشری نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مردانہ انداز کی حامل خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کے لئے وہ کافی ہیں۔