Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

لونگ سے بے اولادی کا علاج

شائع 31 اکتوبر 2018 02:37pm

Cloves (spice) and wooden spoon close-up food background

ایلوپیتھک اور حکیمی علاج تو لوگ کرواتے ہی ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے  دیگر قدرتی اشیاءمیں بھی بہت سے فائدے رکھیں ہیں جیسا کہ ہر پھل میں کوئی نہ کوئی ایسی خوبی رکھی ہے اور یہ ہمارے جسم کو توانائی پہنچاتے ہیں، اسہی طرح اکثر پھل اور سبزیوں میں بیماریوں سے علاج کی خاصیت پوشیدہ ہے تاہم نظر شناس لوگ ان پھلوں اور سبزیوں سے گہری واقفیت کی بناء پر ٹوٹکے ذریعے بہت سے بیماریوں کا علاج کرتے ہیں اور اس میں ان کو کامیابی بھی حاصل ہوتی ہے۔ اسہی طرح لونگ اور سیب کا مشترکہ بھی ایک ٹوٹکا ہے جس سے بے اولاد افراد افاکہ اٹھاسکتے ہیں۔

نسخہ بنانے کے لئے لونگ اور سیب کی ضرورت ہوگی ۔

ایک عدد درمیانہ سیب لیں اس میں ڈھیر ساری لونگ چُبا دیں اور اسے 24 گھنٹے کیلئے کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد سیب میں سے لونگ کو نکال لیں اور پھر سیب کو مرد حضرات کھالیں   - صرف مرد حضرات اس سیب کا استعمال کریں اس نسخہ کا استعمال اس شخص کو 40 دن تک کرنا ہے  اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کے اس علاج کے دوران  کوئی بھی ناغہ نہ ہو، ورنہ  ناغہ ہونے کی صورت میں اس عمل کو دوبارہ شروع سے دہرانہ پڑے گا ۔

یہ مضمون صر ف معلومات کے لئے ہے۔