Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مٹی سے سونا حاصل کرنیکا طریقہ

شائع 31 اکتوبر 2018 01:15pm

goldimage

سونا ایک قیمتی دھات ہے اور اسکی قدروقیمت سے کون واقف نہیں ہے۔ اور پاکستان میں بھی سونے کی قیمت آسمان کی جانب گامزن ہے اور عام طور پر اسکی مالیت بتدریج اوپر ہی جاتی ہے۔ تاہم ایک گاوں ایسا بھی ہے جہاں پر مٹی سے سونا حاصل کیا  جارہا ہے۔

مٹی سے سونا بنانے کیلئے محنت کش ایک مخصوص مقام سے مٹی اٹھاتے ہیں اور پھر اسکو چھنی کے ذریعے چھانتے ہیں تاکہ اور پھر اسکو مخصوص طریقے سے سمندری پانی کے ذریعے ایک عمل سے گزارا جاتا ہے اور سمندری پانی کے ذریعے ہاتھ سے جب اسکو چھانا جاتا ہے تو اس میں صرف اور صرف چند ذرات رہ جاتے ہیں اور یہ ذرات سونے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

اس سارے عمل کے دوران مٹی کو ایک مخصوص تپش پر پکایا بھی جاتا ہے جبکہ اس میں مرکری کا کیمیکل بھی شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس میں موجود چاندی اور سونے کے ذرات کو الگ کیا جائے۔ اس کے دوران بھٹی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ جہاں پر مٹی اور کیمیکل سے بنی والے آمیزش یا مرکب کو پکایا جاتا ہے۔ اور اسہی طرح سونے کو مٹی سے چھان کر نکالنے کیلئے دیگر پیچیدہ عمل سے بھی گزارنا پڑتا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص اس طریقے سے سونا بناسکتا ہے۔

ذیل میں مٹی سے سونا حاصل کرنے کے طریقے کی ویڈیو موجود ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=cNFhN5DojWE