دولت کی لالچ میں خون سفید ہوگیا
لاہور: بیٹوں کی جانب سے زمین ہتھیانے پر ستر سالہ معذور ماں انصاف کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹوں نے جعلی کاغذات کے ذریعے زمین بیچ دی اور اسے گھر سے نکال دیا
لاہور کی رہائشی ستر سالہ رشیدہ بی بی کو اس کا نواسہ کندھوں پر اٹھائے ہائیکورٹ پہنچا، رشیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کے دو بیٹوں عاشق اور ارشد نے لاہور کی اہم شاہراہ پر واقع گیارہ کنال چھ مرلہ اراضی جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرکے بیچ دی۔ اور اپنی بیٹوں نے ماں کو گھر سے بھی بے دخل کر دیا۔
رشیدہ بی بی کے وکیل عامر کمبوہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے قانون کے مطابق دو افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سیشن کورٹ نے رشیدہ بی بی کی درخواست پر پولیس کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا تھا لیکن دونوں بیٹوں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا،جسے واپس لینے پر عدالت نے درخواست خارج کردی اور سیشن کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا
Comments are closed on this story.