Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

ویٹر کو تیرہ لاکھ روپے سے زائد کی ٹپ

شائع 25 اکتوبر 2018 02:02pm

latest

امریکا میں ایک خاتون ویٹر کو صرف دو گلا س پانی پلانے پر تیرہ لاکھ روپے سے زائد کی ٹپ دی گئی۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر گرین ویل میں ایک سپ ڈاگ نامی ریسٹورنٹ میں مالک کے کہنے پر جب ایک خاتون ویٹر نے ٹیبل پر پانی کسٹمرز کو پانی پینے کیلئے دیا اسکے بعد وہ وہاں سے چلی گئی ۔

تاہم جب دوبارہ وہ مالک کے کہنے پر  اس ٹیبل پر آئی تو وہاں پر کوئی کسٹمر نہیں تھا تاہم اس موقعے پر جب اسکی نظر اچانک ٹیبل پر پڑی تو وہاں پر بھاری مقدار میں کیش پڑا ہوا تھا۔اور ساتھ میں پرچی پر شکریہ کے الفاظ کے ساتھ بل کی ادائیگی بھی کی گئی تھی اور اسکے ساتھ ہی ہی دس ہزار ڈالر کی رقم بھی رکھی ہوئی تھی جو کہ مجموعی طور پر پاکستانی تیرہ لاکھ کے قریب رقم بنتی ہے۔

انوکھی بات جب ہوئی جب اسہی کی ساتھ رکھی ہوئی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے دو لڑکوں نے ان کی تصاویر کھینچنی شروع کردیں تو خاتون ویٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بتاسکتے ہیں یہ کیا ہورہا ہے  تو انہوں نے بتایا کہ یہ دس ہزار ڈالر کی ٹپ ان کو معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔

مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز کا یوٹیوب چینل کافی مقبول ہے اور اسکے سبسکرائبرز کی تعداد ہی محض نوے لالکھ ہے اور عام طور پر انکے یوٹیوب چینل پر اسہی نوعیت کی ویڈیوز موجود ہوتی ہیں۔

Source: yahoo lifestyle