Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

..کراچی کی ساحلی پٹی آلودگی کی لپیٹ میں

شائع 25 اکتوبر 2018 01:28pm

کراچی کی ساحلی پٹی آلودگی کی لپیٹ میں، آبی حیات کو خطرہ لاحق، چرنا آئی لینڈ سے مبارک ویلیج تک سمندر آلودہ ہوگیا،

مقامی ماہی گیر کہتے ہیں کہ کمپنی کے حکام کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، سمندر کا پانی تارکول اور آئل سے آلودہ ہوگیا ہے، ماہی گیر مزید کہتے ہیں کہ آلودگی کے باعث آبی حیات کو خطرہ لاحق ہے، آلودگی سے پوری ساحلی پٹی پرتعفن پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم کمپنی کے جانب سے ساحل پر فضلہ اورآئل پھینکا گیا، ساتھ آلودگی کے باعث مچھلیوں سمیت دیگرآبی حیات خطرے میں پڑ گئی، سمندرمیں پھینکے گئے فضلہ سے آلودگی پھیلی،

سرفراز ہارون کہتے ہیں کہ حکومتی ادارے اس غفلت کانوٹس لیں، اس سے قبل ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔