بارہ ارب ڈالر کا سعودی پیکج ۔۔۔۔۔۔ شرائط کیا ؟
اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما مصدق ملک کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے دفاعی تعلق کی لمبی روایت ہے۔ آئی ایم کی تمام شرائط تو ہم پوری کرہی چکے ہیں۔
مصدق ملک نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ اپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واضح نہیں کیا اب بھی آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے یا نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ قوم کی عزت، شرم اور غیرت کی بات نہ کرتے تو آج آسانی ہوجاتی۔
پروگرام میں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری سعودی عرب کی شرائط کے متعلق اطہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنگ کا حصہ بالکل نہیں بننا چاہئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرامند تنگی کا کہنا تھا کہ قوم کوبتایا جائے کونسی شرائط تھیں جو پہلےقبول نہیں کیں۔ وہ کونسی شرائط ہیں جس پرقوم کواب خوشخبری سنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریرسن کر بہت دکھ ہوا، شرم آنی چاہئے کہ ہم کشکول لیکر پوری دنیا میں گھومیں، مزید کہنا تھا کے عمران خان بھٹو بننا چاہتے ہیں ۔
Comments are closed on this story.