Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ :تاریخ میں پہلی بار فیشن شو کا انعقاد

شائع 15 فروری 2016 01:53pm

fashionshow_image

لاڑکانہ :لاڑکانہ کی تاریخ میں پہلی بار فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

سندھ کے دیگر بڑے شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی پہلی مرتبہ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین ماڈلز سمیت بچوں اور نوجوانوں نے ریمپ پر واک کی۔فیشن شو میں نئے ملبوسات منفرد انداز میں پیش کئے گئے، ملبوسات میں مختلف صوبوں کے ثقافتی رنگ بھی نمایاں نظر آئے۔

ریمپ پر واک ہو تو لڑکیاں بھلا کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں،خواتین ماڈلز نے دلہنوں کے لباسوں کی نمائش کر کے شو کی رونقیں مزید بڑھائیں۔تقریب میں شرکت کیلئے آئے مہمانوں نے لاڑکانہ میں پہلی بار فیشن شو کے انعقاد پر بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ریمپ پر واک کرنے والی ماڈلز اور نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا جس پر بیحد مسرور ہیں۔

فیشن شو دیکھنے کے لیے خواتین کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے مزید ایسے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔پروگرام میں نوجوانوں نے ڈانس پرفارمنسز کا شاندار مظاہرہ کیا، جبکہ شو کے دوران دلچسپ سوالات کے جوابات پر ڈھیروں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔