Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتنی نفرت لے کر کہاں جاو گے؟ قبر میں !سجل علی

شائع 23 اکتوبر 2018 03:56pm

sajallarge

معروف اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال پوچھا ہے کہ آیا وہ اتنی نفرت لے کر کہاں جائیں گے اور پھر پوسٹ میں انہوں نے خود ہی جواب دیا کہ کیا قبر میں ۔ یہ ردعمل میں انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے کوکو کورینا گانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد دیا۔

کوک اسٹوڈیو نے حال ہی میں ماضی بلاک بسٹر گانا کوکو کورینا جاری کیا تھا، اب کی مرتبہ یہ گانا احد رضا میر نے گایا تھا جبکہ انکا ساتھ مومنا مستحسن نے دیا تھا ، گزشتہ دو سے تین روز سے یہ گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے گانے کے ریمیک پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ماضی کے گانے کو اس سے کئی درجہ بہتر قرار دیا ہے۔ حتی کہ اس ریمیک پر گزشتہ روز شیریں مزاری اور مومنہ مستحسن نے بھی سوشل میڈیا پر کافی بحث رہی۔

first

اب اس گانے کی حمایت میں اداکارہ سجل علی آئی ہیں ۔ اور انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سوال پوچھا ہے کہ وہ یہ لے کر کہاں جائیں گے، طنزیہ طور پر اسکے لئے انہوں نے قبر کا استعمال کیا اور کہا کہ کیا وہ نفرت کو لے کر قبر میں جائیں گے۔

second

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں اور بھی کئی معاملات اہم اور بحث طلب ہیں اسلئے اگر کسی کو گانا پسند ہے تو دیکھے نہیں تو اپنا چینل تبدیل کردے۔

کوک اسٹوڈیو میں فلمائے گئے گانے  کو کورینا پر ردعمل میں  ٹوئیٹر صارفین نے کہا ہے کہ اس نے کلاسیکل گانے کو کو کورینا کو برباد کیا ہے۔