Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

خود کو آگ لگانے والا رکشہ ڈرائیور دم توڑ گیا

شائع 22 اکتوبر 2018 03:48am

Untitled-1

کراچی: ہفتے کے روز ٹریفک پولیس کے مبینہ رشوت خوری سے تنگ آکر خودسوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور دوران علاج دم توڑ گیا۔

رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگانے سے قبل خوکشی کا ذمہ دار ٹریفک پولیس اہلکار کو قرار دیا تھا۔

ڈرائیور نے خود کو آگ لگانے سے قبل ایک خط لکھا جس میں اس نے بتایا کہ وہ بار بار چالان ہونے پر رنجیدہ ہے۔

تفصئیلات کے مطابق ڈرائیور خالد نے خودسوزی کی وجہ ٹریفک پولیس کے رویے کو قرار دیا۔

بھرے بازارمیں خود کو آگ لگانے والے رکشہ ڈرائیور خالد نے خط میں لکھا اسے کوئی گھریلو پریشانی نہیں۔

خودکشی ٹریفک پولیس کے روئیے کی وجہ سے کررہا ہوں۔

یہ واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں پیش آیا، رکشا ڈرائیورکو فوری طورپرقریب موجود افراد نے بچا لیا اور اسےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے تاحال رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔