Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

امریکا کا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

شائع 21 اکتوبر 2018 04:20am

Untitled-1

واشنگٹن: امریکا نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس  نے معاہدے پرعمل نہیں کیا، روس کئی سال سےمعاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ سابق صدر باراک اوباما نے روس کے ساتھ معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔ امریکا نے جو معاہدہ کیا، روس اس کے برعکس کام کررہا ہے۔