Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب نے کرپشن کیسز کی تحقیقات تیز کردیں

شائع 19 اکتوبر 2018 08:40am

 

nabimage

لاہور: نیب  نے بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان اور چیف فنانشیل آفیسر ندیم عامر کو آج طلب کررکھا ہے۔ دونوں پر اسٹاک مارکیٹ میں انسائیڈ ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بی او اپی کے صدر نعیم الدین خان اور چیف فنانشل آفیسر ندیم عامر کو جائداد،آمدن اور تقرری کے کاغذات سمیت دیگر ضروری ریکارڈ کے ساتھ آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے انسائید ٹریڈنگ کے زریعے بنک کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ زرائع کے مطابق دوروز روز قبل بنک کے بورڈ سیکریٹری کو پوچھ کچھ کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش نیب کو اہم  معلومات حاصل ہوئیں جسکے بعد بنک کے صدر اور سی ایف او کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب نے امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔ نیب ان کے خلاف ایزگارڈ کیس میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے.