Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

معطل لیگی اراکین کو پنجاب اسمبلی  کے باہر احتجاج

شائع 19 اکتوبر 2018 08:01am

 

Untitled-2

لاہور: پنجاب اسمبلی کے معطل لیگی اراکین کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل ہونے سے روکنے پراپوزیشن سراپا احتجاج ہوگئی۔

اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیا اور حکومت کیخلاف خوب نعرے بازی کی، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومتی انتقامی کارروائیوں پراتر آئی ہے۔۔
پنجاب اسمبلی کے باہر لیگی اراکان کی نعرے بازی معاملہ معطل ساتھی کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلے سے روکنے پربڑھا،

پہلے سیکورٹی اہلکاروں سے تکرار ہوئی ،جب انہیں بتایا کہ انہیں اندر داخل ہونیکی اجازت نہیں تو معطل اراکین احتجاجا سیڑھیوں پر بیٹھ گئے

قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر اپوزیشن اراکین بھی ایوان سے باہر آگئے،اورحکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی راحت افزا بے ہوش ہوگئیں،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا

اپوزیشن اراکین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے

دھرنے پر بیٹھے اپوزیشن اراکین  کا کہنا تھا قانون کی رو سے معطل اراکین اسمبلی سیکرٹریٹ میں تو داخل ہوسکتے ہیں، البتہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے،
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری
کی زیر صدارت جاری رہا