کیلے کو ناشتے میں کیوں نہیں کھانا چاہیئے؟
محقق نے اپنی ریسرچ میں کہا ہے کہ کیلے صبح ناشتے میں کھانے سے مزید بھوک بڑھ جاتی ہے اسلئے انکو صبح کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
اگر آپ کو دفتر جانے میں دیر ہو رہی ہے یہ آپ کو کہیں جلدی پہنچنا ہے تو آپ کے ذہن میں ایک بات آتی ہے کہ آج ناشتہ نہیں کرتے ،مگر آپ کے پاس اگر کیلے موجود ہو تو آپ اسے کھا ہی لیتے ہیں مگر تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ناشتے کی جگہ کیلا کھانا آپ کے لئے نقصان دہ ہے ۔
ڈاکٹر ڈرییل گیوفری کے مطابق کیلے آپ کو وقفی طور پر توانائی دیتے ہیں کیونکہ کیلوں میں 25 فیصد شوگر اور ایسی ایسڈ ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو وقفی توانائی ملتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد آپ کو زیادہ بھوک لگتی ہے اور آپ اور ذیادہ کھاتے ہیں ۔ڈاکٹر ڈرییل گیوفری نے کہا کہ کیلوں کو مٹھائی کے طور پر آپ استعمال کرسکتے ہیں جس سے آپ کو کچھ دیر کے لئے توانائی حاصل ہوجاتی ہے۔
Comments are closed on this story.