Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کیلے کو ناشتے میں کیوں نہیں کھانا چاہیئے؟

شائع 18 اکتوبر 2018 05:38pm

qqqq

محقق نے اپنی ریسرچ میں کہا ہے کہ کیلے صبح ناشتے میں کھانے سے مزید بھوک بڑھ جاتی ہے اسلئے انکو صبح کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

اگر آپ کو دفتر جانے میں دیر ہو رہی ہے یہ آپ کو کہیں جلدی پہنچنا ہے تو آپ کے ذہن میں ایک بات آتی ہے کہ آج ناشتہ نہیں کرتے ،مگر آپ کے پاس اگر کیلے موجود ہو تو آپ اسے کھا ہی لیتے ہیں مگر  تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ناشتے کی جگہ کیلا کھانا آپ کے لئے نقصان دہ ہے ۔

ڈاکٹر ڈرییل گیوفری کے مطابق کیلے آپ کو وقفی طور پر توانائی دیتے ہیں کیونکہ کیلوں میں 25 فیصد شوگر اور  ایسی ایسڈ ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو وقفی  توانائی ملتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد آپ کو زیادہ بھوک لگتی ہے اور آپ اور ذیادہ کھاتے ہیں ۔ڈاکٹر ڈرییل گیوفری نے کہا کہ  کیلوں کو مٹھائی کے طور پر آپ استعمال کرسکتے ہیں جس سے آپ کو کچھ دیر کے لئے توانائی حاصل ہوجاتی ہے۔

Source : MSN