Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسے بیٹھنا اب خطرے سے خالی نہیں

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2016 09:23am

men crossed legs

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے کی عادت خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی ہوتی ہے اور یہ عادت سب لوگوں میں اتنی عام ہوگئی ہے کہ ان کو دوسری طرح بیٹھنا اب دشوار لگتا ہے۔لیکن شاید وہ افراد یہ نہیں جانتے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے کے کتنے زیادہ نقصانات ہیں۔

اس طرح بیٹھنے کے کیا نقصانات ہیں، یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔۔

٭جو لوگ کئی کئی گھنٹوں تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھے رہتے ہیںان میں پیرالائز کردینے والی بیماری جنم لے سکتی ہے۔اس کے باعث آپ کو رگوںکے الجھنے کا مسئلہ بھی درپیش آسکتا ہے۔

٭ دوہزار دس میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد بہت دیر تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھتے ہیں ان کا بلڈ پریشر بڑھ جانے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔اگر آپ میں بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں بھی ہو پھر بھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے سے یہ بیماری جنم لے سکتی ہے۔

٭ اس طرح بیٹھنے سے آپ کے جسم کے ایک حصے میں خون کی روانی ہوتی ہے۔جس کے باعث آپ کے جسم میں بلڈ پریشر جیسی بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔

٭ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے سے ٹانگ کا اندرونی مسل چھوٹا ہوجاتا ہے اور بیرونی مسل بڑا ہوجاتا ہے ۔ جس کے باعث لوگوں میں جوڑوں کے درد جیسی بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔

٭ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے کا ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ اس سے آپ کے پاﺅں کی رگیں الجھ بھی سکتی ہیں۔جب آپ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھتے ہیںتو اس سے آپ کے ٹانگوں میں موجود خون کے چھوٹے چھوٹے کلوٹس میں سے خون کی روانی روک جاتی ہے ، جس کے باعث آپ کے رگوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔ جوکہ یقینا ایک خطرناک بات ہے۔

٭ حالیہ دور میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد تین گھنٹوں سے زیادہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھتے ہیں، ان کو پیٹھ میں درد، گردن میں درد اور کمر میں درد جیسی شکایت کا سامنا ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ آرٹیکل محض عام معلومات کے لیے ہے۔