Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایان علی کی بچے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر واپسی

شائع 17 اکتوبر 2018 09:23am

ayan

ڈالر گرل ایان علی گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک بچے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔

ڈالر گرل کے نام سے مشہور ایان علی نے سوشل میڈیا پر بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خود ہی بتا دیا کہ یہ میری قریبی دوست کا بچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث پائی گئی تھیں اور اب ایک طویل عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی واپسی ہوئی ہے۔

ایان علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تقریباً سوا دو سال بعد کوئی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں ان کے ساتھ ایک ننھی بچی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایان علی نے اس سے قبل اپنی پوسٹ آخری 5 جولائی 2016 کو کی تھی، اُس پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو عید کی مبارکباد پیش کی تھی اور ایک لمبی خاموشی اختیار کرلی تھی۔

ماڈل ایان علی نے بچی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'تمام لوگوں کو ہیلو، امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے'۔

انہوں نے کسی بھی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لئے کافی عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ساتھ تصویر میں نظر آرہی بچی کے بارے میں وضاحت بھی کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی پیاری بچی میری بہترین دوست کی بیٹی ہے۔

ڈالر گرل نے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھیں، اب ان کے فائنل چیک اپس ہوگئے ہیں اور بہت جلد پاکستان واپس آئیں گی۔