Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفید بال اب نو پرابلم

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2016 07:31am

111111111111
بال قدرت کا ایسا حسین تحفہ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ،لیکن جب یہ ہی بال سفید ہونا شروع ہو تے ہیں تو بہت زیادہ  پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔

بالوں کا سفید ہونا بڑھا پے کی نشانی ہے لیکن آج کل کم عمری میں بھی بال سفید ہو رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ آج کے نو جوانوں کا لائف اسٹائل ہے ،مو بائل اور کمپیو ٹر کا حد سے زیادہ استعمال، ذہنی پریشانی، غذا میں بے احتیاطی یہ تمام چیزیں بالوں کے قدرتی کا لے رنگ کو سفید کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔

white hair 1

بالوں کو سفید ہونے سے تو نہیں روکا جا سکتا لیکن اسکی رفتار کو سست ضرور کیا جا سکتا ہے،اس کے لئے آپ کو چاہئے کہ ایسی غذا کا استعمال کریں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔مچھلی،بادام،جھینگے اور ہری سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس حا صل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔

اس کے علاوہ بالوں میں کیمیکل کا زیادہ استعمال بھی انہیں سفید کرنے کا سبب بنتا ہے بہتر ہے کہ بالوں میں کیمیکلز استعمال نہ کئے جائیں، بالوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کی جائے اور ہفتے میں صرف دو بار معیاری شیمپو سے بالوں کو دھویا جائے۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے