Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومتی وزیر کا بیان،آٹھ سو پچاس ارب قرض ملک پر بڑھ گیا

شائع 12 اکتوبر 2018 02:56pm

سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ حکومتی وزیر کے بیان کے باعث ملک کے اوپر ساڑے آٹھ سو ارب کا قرضہ بڑھ گیا۔

پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اسٹاک مارکیٹ بھی گر چکی ہے جس کے باعث دو سو چوالیس ارب روپے کا نقصان ملک کا ہوا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب تک انہوں نے کسی وفاقی وزیر سے ایسا بیان نہیں سنا، لیکن ان کا وزیر ڈالر کے متعلق کہہ رہا تھا کہ یہ ایک سو چالیس تک جائے گا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ لیگی حکومت کی ساکھ خراب کرنے کیلئے ملکی معیشت کیخلاف باتیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام باتوں کے ذمے دار عمران خان ہیں اور وہ اور انکے وزیر اس حوالے سے جواب دہ ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک دن یہ ایک بیان دیتے ہیں اور دوسرا وزیر دوسرا بیان دیتا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزراء نے دوست ممالک کے حوالے سے بھی متضاد بیانات دیئے اور اب انکا دوسرا وزیر مختلف بیانات دے رہا ہے۔