Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل

شائع 12 اکتوبر 2018 02:02pm

golden-shoe

آج کل پیروں میں پہننے والی سینڈل  کا لوگوں کو بڑا ہی خیال رہتا ہے ۔ عام طور پر خواتین مہنگی اور  مختلف ڈیزائن والی خاص سینڈل خریدنے میں پیچھےنہیں رہتے، جسے پارٹی میں پہن کر شوآف کر سکیں

لیکن آج ہم آپ کو ایسی سینڈل کے بارے میں بتا رہے ہیں، جسے آپ پہننا نہیں اپنے پاس سنبھال کر ابنی تجوری میں رکھنا پسند کریں گے۔اس سینڈل کا نام ہے ’ پیشن ڈائمنڈ شو‘ یہ دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل ہے، جس کی قیمت جان کر آپ کے پوری طرح حیران جائیں گے۔

اس سینڈل  کی قیمت 1.7 کروڑ ڈالر یعنی  پاکستانی روپے میں  اس کی قیمت  دو ارب روپے سے زائد  ہے۔ نہ صرف اس سینڈل کے چمڑے مین سونا شامل ہے بلکہ اس کے اندر سو کیرات کے ہیرے بھی سفید سونے میں جڑے ہوئے ۔

متحدہ عرب امارات کے برانڈ ’ جدہ دبئی‘ نے پیشن جوئیلرز کے اشتراک سے   اس سینڈل  کو بنایا ہے۔

Source: Khaleej times