دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل
آج کل پیروں میں پہننے والی سینڈل کا لوگوں کو بڑا ہی خیال رہتا ہے ۔ عام طور پر خواتین مہنگی اور مختلف ڈیزائن والی خاص سینڈل خریدنے میں پیچھےنہیں رہتے، جسے پارٹی میں پہن کر شوآف کر سکیں
لیکن آج ہم آپ کو ایسی سینڈل کے بارے میں بتا رہے ہیں، جسے آپ پہننا نہیں اپنے پاس سنبھال کر ابنی تجوری میں رکھنا پسند کریں گے۔اس سینڈل کا نام ہے ’ پیشن ڈائمنڈ شو‘ یہ دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل ہے، جس کی قیمت جان کر آپ کے پوری طرح حیران جائیں گے۔
اس سینڈل کی قیمت 1.7 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں اس کی قیمت دو ارب روپے سے زائد ہے۔ نہ صرف اس سینڈل کے چمڑے مین سونا شامل ہے بلکہ اس کے اندر سو کیرات کے ہیرے بھی سفید سونے میں جڑے ہوئے ۔
متحدہ عرب امارات کے برانڈ ’ جدہ دبئی‘ نے پیشن جوئیلرز کے اشتراک سے اس سینڈل کو بنایا ہے۔
Source: Khaleej times
Comments are closed on this story.