Aaj News

اتوار, اپريل 27, 2025  
28 Shawwal 1446  

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس

شائع 12 اکتوبر 2018 10:40am

muradimage

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی تقرری،تبادلے اور قانون سازی سے متعلق کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

درخواست گزار نے سندھ ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے  باوجود سندھ حکومت پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق قانون سازی میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

درخواست گزار نے کہا عدالت پہلے بھی سندھ حکومت کو متعدد بار مہلت دے چکی۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،آئی جی سندھ اور دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ فریقین کو سات نومبر تک جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے