کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کی بھرمار
کراچی: اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سے متعلق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس اہلکار براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔
کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کی کہانی کوئی نئی نہیں ۔۔ آج بھی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ڈکیتوں میں ایک پولیس اہلکار بھی نکلا،جس نے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کیلئے سرکاری گاڑی کا استعمال جس کے بعد سابق و موجودہ آئی جیز کے دعوے دھرے رہ گئے، ناظم آباد سے پولیس اہلکار کی گرفتاری نے کالی بھیڑوں کی موجودگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
گذشتہ رات تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کیمقابلے کے دوران گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہونے والے چار ملزمان پکڑے گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان وہاب، شہروز، شاہ رخ اور تیمور میںایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور مسروقہ سرکاری گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
سرکاری گاڑی تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔پولیس نے مختلف نوعیت کے ساتھ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Comments are closed on this story.