Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں پر غصہ کرنے یا غلط رویئے سے ان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ جانیئے

شائع 08 اکتوبر 2018 06:47pm

Impact-of-Emotional-Abuse

 ماہر نفسیات کا کہنا ہے بچوں کو ڈانٹنے اور مارنے سے ان کی شخصیت پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں ۔

جب والدین کی بچوں کو سمجھانے کی بات آتی ہے تو والدین بچوں پر جسمانی تشدد کرتے ہیں جو بچوں کی دماغی صحت پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ذیل میں غصے یا غلط رویئے  کے نتیجے میں انکی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور دیگر تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

angry-parents-fighting (1)

بچوں کے آزاد ہونے کی حوصلہ افزائی

 والدین اپنے بچوں کو آزاد بنانے میں  حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں، والدین جو نفسیاتی طور پر اپنے بچوں کو کنٹرول کرتے ہیں وہ بچوں کے لئے منفی نتائج کی میزبانی کرتے ہیں۔

Mother scolding her daughter, kid,kids, parent, parenting, child, children, adult, scold, discipline, yell, trouble, family, mom, dad, daughter msnbc stock photography

بچوں پر چلانا

 جو والدین بچوں پر چلاتے ہیں تو یہ چلانا بچوں کے ذہن میں کافی لمبے عرصے تک رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی پریشان رہتے ہیں اور اسی ذہنی دباؤ کی وجہ سے ذندگی کی ڈوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں ۔

heli

ہیلی کاپٹر والدین

والدین کا بچوں کے ساتھ مل کر رہنا اچھی چیز ہے مگر جو وادین بچوں پر ذیادہ پابندیاں لگاتے ہیں تو یہ اچھی چیز نیہں ہے اس عمل کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں آتے ہیں۔

1100_parents_bond_with_kids

بچوں کو وقت کی اہمیت نہ سکھانا

والدین اکثر بچوں کو وقت کی قدر دانی نہیں سکھاتے جس کی وجہ سے وہ وقت پر اپنا کام نہیں کرتے جیسا کہ سونے میں تاخیر کرتے ہیں ۔ والدین کو بچوں کو وقت کی پابندی کا درس دینا چاہئیے تا کہ وہ ہر کام کو وقت کے حساب سے کریں۔

child-watching-tv

ٹی وی کا مسلسل استعمال

ذیادہ ٹی وی کے استعمال سے بچے دماغی طور پر کمزور ہوتے ہیں ۔ والدین ٹی وی کے مسلسل استعمال پر پابندی لگائیں اور کتابوں کو پڑھنے پر زیادہ توجہ دیں ۔

final2

بچوں کے سامنے موبائل فون کا غیر ضروری استعمال

 بچوں کے سامنے موبائل فون کا غیر ضروری استعمال کرنے سے بچوں میں بھی یہ شوق پیدا ہوتا ہے اور یہ انتہائی خطرناک بات ہے اس سے بچے کو فون کی لت لگ جاتی ہے لہٰذا والدین اس سے پرہیز کریں۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس نے2016 میں آسٹن میں یہ تجزیہ کیا ہے کہ  50 سال کی تحقیق میں 1لاکھ60 ہزار بچے ڈانٹنے اور مارنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اس تعداد میں  روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے والدین کو بچو ں کو پیار اور طریقے سے سمجھانا چاہیئے تا کہ بچے کی دماغی صحت پر اس بات کا اثر نہ ہو اور بچے زندگی کی ڈوڑ میں تیزی سے آگے بڑھیں۔