میاں محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور
لاہور: سیشن کورٹ نے صوبائی وزیر پنجاب میاں محمود الرشید کے بیٹے کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔۔
ملزم پر پولیس اہلکاروں پرتشدد اور اغوا کا الزام ہے۔۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور تنویر اعوان نے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن کی درخواست پر سماعت کی،
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کسی پولیس اہلکار پر تشدد نہیں کیا،خدشہ ہے کہ پولیس تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لے گئی،
مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد میاں حسن ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔۔
Comments are closed on this story.