Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

شائع 05 اکتوبر 2018 10:43am

m

لاہور: محکمہ صحت کے ملازمین پر دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے محکمہ پرائمری اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو مراسلہ جاری کردیا۔

  ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور شعبہ صحت سے وابستہ دیگر عملے کو دوران ڈیوٹی موبائل فونز کا استعمال ترک کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پنجاب حکومت نے محکمہ پرائمری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق شعبہ صحت کا عملہ ڈیوٹی کے دوران غیرضروری موبائل فونز میں مصروف دکھائی دیتا ہے جس کے ثبوت تصویروں اور ویڈیو کی صورت میں متعلقہ ملازمین کو پہنچا دئیے گئے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سرکاری ہسپتال، موبائل یونٹس، بنیادی صحت کے مراکز، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیوز کا عملہ دوران ڈیوٹی اگر موبائل فون استعمال کرتے دکھائی دیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔