حکومت نے بیرون ملک دس ہزار جائیدادوں کا سراغ لگا لیا
اسلم آباد: حکومت نے بیرون ملک دس ہزار جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے،تین سو افراد کی فہرست بھی بنا لی گئی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا کہ جعلی بینک اکاؤںٹس کی کھوج بھی لگا رہے ہیں،فالودے والے اورریڑھی بانوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے بے دردی سے وسائل کا استعمال کیا، شہباز شریف نے کروڑوں ہیلی کاپٹر پر خرچ کئے، مشاہد اللہ نے ایک کروڑ صرف علاج پر خرچ کیا، یہ سب اخراجات واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔
وفاقی وزراء نے نے احتساب کے وعدے کو دہرایا، اور اوپرسے نیچے تک احتساب کرنے کا اعادہ کیا،
پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ پاناما اورپیراڈائیزلیک کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے سوئس اکاؤنٹس سے متعلق کیسزپربھی کام ہوگا
Comments are closed on this story.